برآمدات سوارب ڈالرز تک پہنچانے کےلئے پالیسیوں کا تسلسل نا گزیر‘عامر قدیر

لاہور(کامرس رپورٹر )ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملکی برآمدات کو 100ارب ڈالرز تک لے جانے کے منصوبے کی کامیابی کےلئے پالیسیوں کا تسلسل نا گزیر ہے۔حکومت کو اسٹیک ہولڈرز کی رائے سے آگاہی کےلئے اس منصوبے کی تشہیر کرنی چاہیے تاکہ اسکی خامیاں دور ہو سکیں ، مزید یہ کہ حکومت زراعت پر بھی خصوصی توجہ دے۔ ٹیکس بارز کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا حکومت چھوٹی صنعتوں کی بھی سرپرستی کرے اور انہیں ویلیو ایڈیشن کی طرف لےکر آئے ‘ روایتی برآمدات کےساتھ ساتھ نئی مصنوعات بھی متعارف کرائی جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن