رواں سال منشیات فروشی پر9904‘ناجائز اسلحہ پر8881مقدمات درج ہوئے 

Nov 28, 2023

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کو کے خلاف 9904مقدمات،قمار بازوں کے خلاف1370جبکہ کائٹ فلائنگ کے5144مقدمات درج کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں سال ناجائز اسلحہ کے8881 مقدمات،اسلحہ کی نمائش کے 123،ون ویلنگ کے4847 اور۔ ساو¿نڈایکٹ کے3374 مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ کرایہ داری ایکٹ کے5601مقدمات، وال چاکنگ کے19اور ہیٹ میٹریل کے46مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ جرائم کی شرح میں مزید کمی کےلئے کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزیدخبریں