قانون شکن عناصر کےخلاف کریک ڈاون جاری،9904مقدمات درج

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کو کے خلاف 9904مقدمات،قمار بازوں کےخلاف1370جبکہ کائٹ فلائنگ کے5144مقدمات درج کئے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ رواں سال ناجائز اسلحہ کے8881 مقدمات،اسلحہ کی نمائش کے 123،ون ویلنگ کے4847 اور۔ ساو¿نڈایکٹ کے3374 مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ کرایہ داری ایکٹ کے5601مقدمات، وال چاکنگ کے19اور ہیٹ میٹریل کے46مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ جرائم کی شرح میں مزید کمی کےلئے کریک ڈاو¿ن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ منشیات، ناجائز اسلحہ،سٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ سپروائزری افسران کریک ڈاو¿ن کی خود نگرانی کریں اورقانون شکن عناصرکے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...