ملکی مسائل کا حل صرف نواز شریف کی قیادت میں ہی ممکن ہے :عارف سندھیلہ

Nov 28, 2023

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق ایم پی اے پی پی 141 کے امیدوار عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ عوامی طاقت سے نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنا کر پاکستان کی ترقی عوام کی خوشحالی کا سفر شروع کیا جائے گا ن لیگ نے کبھی بھی الیکٹیبلز کی سیاست نہیں کی ۔ صحافیوں سے گفتگوکرتے عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ ن لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جو دو تہائی اکثریت حاصل کر سکتی ہے ملکی مسائل کا حل صرف نواز شریف کی قیادت میں ہی ممکن ہے نواز شریف پر جھوٹے کیس بنا کر پوری قوم کے ساتھ دشمنی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی بیروزگاری ہے جس کو ن لیگ اقتدار میں آکر ختم کرےں گی نواز شریف کے دور میں پٹرول بجلی چینی آٹا سمیت ہر چیز سستی تھی ۔

مزیدخبریں