لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یوآئی نے عام انتخابات کےلئے عوام سے رابطے بڑھانے کے لیے صوبوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔اور ا±میدواروں کی لسٹیں 29 نومبر تک مرتب کرکے بھیجنے کا کہاہے۔مرکزی میڈیا آفس کے مطابق یہ ھدایات صوبوں کو جاری کردی گئیں۔ عوامی رابطے کے سلسلے میں جلسوں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ جے یو ائی نے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے ملک بھر میں اقصی کانفرنسوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی سلسلہ میں سندھ اور پنجاب میں اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ جے یو ائی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 30 نومبر کو لاڑکانہ کے سٹیڈیم میں طوفان اقصی کانفرنس سے خطاب کریں گے اور 2 دسمبر کو بہاولپور کے ھاکی سٹیڈیم خطاب کریں گے۔ ان اجتماعات سے مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔
جے یوآئی نے انتخابات میں عوامی رابطے بڑھانے کےلئے صوبوں کو ہدایات جاری کردیں
Nov 28, 2023