پولیو قطرے نہ پینے والا بچہ دنیاکےلئے پرابلم چائلڈ بن جاتاہے‘ ڈاکٹرجمال ناصر 

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ کسی بھی وجہ سے پولیو کے قطرے نہ پینے والا بچہ پوری دنیا کے لئے پرابلم چائلڈ بن جاتا ہے کیونکہ اس وقت دنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان کو ہی پولیو کے خطرے کا سامنا ہے۔پولیو کے مرض کا کوئی علاج نہیں تاہم ویکسین کے دو قطرے بچےکو عمر بھر کی معذوری سے بچاسکتے ہیں۔ صوبہ پنجاب اگرچہ تین سال سے پولیو سے پاک ہےتاہم لاعلمی اور بے بنیاد باتوں کی وجہ سے پاکستان ابھی تک پولیو وائرس سے پاک نہیں ہوسکا۔پولیو کا خاتمہ قومی ایجنڈا ہے۔پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لئے پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو قطرے پلائے جائیں۔وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا کر پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا جو جمعہ یکم دسمبر تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران پنجاب میں 2 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پولیو سے بچاو¿ کی ویکسین بچوں کے صحت مند مستقبل کی ضامن ہے۔اپنے بچوں کو پاو¿ں پر کھڑا ہونے دیں،دوسروں کا محتاج ہونے سے بچائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن