لاہور (خصوصی نامہ نگار) نقشہ سٹاپ وحدت روڈ، بخاری مارکیٹ اور قرب وجوار کے رہائشی راستوں کی بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ معلوم ہوا ہے علاقہ میں آنے والے کسی نئے افسر کے حکم پر رحمان پورہ روڈ اور بخاری مارکیٹ کو وحدت کالونی سے منسلک کرنے والے دو لنک روڈز کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ یہ لنک روڈ چالیس پچاس سال اورکئی نسلوں کے زیر استعمال رہے ہیں۔ اب اسکی اچانک بندش علاقہ کے ہزاروں باسیوں ‘ طلباءو طالبات کیلئے گھر پہنچنے میں دشواری کا سبب بن رہی ہے۔ اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے اپیل کی ہے اس اہم لنک روڈز کو کھول کر شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کرائیں۔
نقشہ سٹاپ بخاری مارکیٹ پر لنک روڈ کی بندش سے شہری پریشان‘ اصلاح احوال کا مطالبہ
Nov 28, 2023