سموگ اقدامات‘ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر میں واشنگ‘ سکریپنگ اور صفائی کا عمل جاری

لاہور(خبر نگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں انسداد سموگ اقدامات کے تحت کو واشنگ،سکریپنگ اور سویپنگ کا عمل جاری ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیوایم سی بابر صاحب دین کی ہدایات پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ تینوں شفٹوں میں کی جارہی ہے۔آپریشن ٹیموں کے ساتھ ساتھ ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ونگ کی انسداد سموگ کیلئے کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب کا کہنا ہے کہ لاہور کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں پرمکینیکل سویپنگ اور واشنگ کا عمل روزانہ کی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن