ملکی تاریخ میں پہلی بار 100انڈیکس میں 724پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (کامرس رپورٹر )پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ہفتہ کے پہلے ہی روز ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ،ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 59800پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ انڈیکس میں724سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، مارکیٹ کے سرمائے میں98ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ہوا‘ سرمائے کا مجموعی حجم86کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ62.65فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ اسی طرح 223.29پوائنٹس اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 19860.54پوائنٹس پر بند ہوا‘ ایس ای آل شیئرز انڈیکس 387.88پوائنٹس بڑھ کر39947.09پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس187.76پوائنٹس بڑھ کر100190.01 پر جا پہنچا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...