لاہور(سپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے ہاکی کے جونیئر ورلڈکپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کیمپ کا دورہ کیا ۔ کھلاڑیوں کے کھیل کا جائزہ لیا ہے اور حوصلہ افزائی کی ہے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد،ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمینر، اولمپئن آصف باجوہ اور خواجہ جنید و دیگر بھی موجود تھے۔ مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی زیادہ سے زیادہ محنت کریں تاکہ ہم ہاکی میں کھویا ہوا مقام حاصل کرسکیں اور ہمارا قومی کھیل ترقی حاصل کرے۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ امید ہے ہماری جونیئر ہاکی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
وہاب ریاض ،ڈاکٹر آصف طفیل کادورہ قومی ہاکی ٹیم کے کیمپ کا دورہ
Nov 28, 2023