لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم ہفتے کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ پہنچی اور آج کرائسٹ چرچ کی لنکن یونیورسٹی کے برٹ سٹکلف اوول میں اپنے پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ ندا ڈار کی قیادت میں 17 رکنی سکواڈ نے کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی 3 گھنٹے کا ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں 3 سے 18 دسمبر تک 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے ساتھ 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بھی شرکت کرے گی۔ ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کا حصہ ہیں، جہاں اب تک پاکستان ٹیم نے 15 میچز کھیلے ہیں اور 14 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ وائٹ بال سیریز کے آغاز سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ الیون کے خلاف 2 پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ الیون کے خلاف 50 اوورز کا میچ کل برٹ سٹکلف اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ جمعرات کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویمنز ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز،کل پہلا پریکٹس میچ کھیلے گی
Nov 28, 2023