نسل کشی نہیں‘ جنگ بندی چاہئے‘ امریکہ میں یہودیوں کا مظاہرہ

نیویارک‘ بارسلونا (نوائے وقت رپورٹ) نسل کشی نہیں جنگ بندی چاہئے‘ امریکہ میں یہودیوں نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نیویارک کے مین ہیٹن پل کو دھرنا دیکر بند کر دیا۔ یہودی تنظیم کے مظاہرین نے امرکی صدر جوبائیڈن سے اسرائیل کا ساتھ نہ دینے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج میں سینکڑوں یہودیوں نے شرکت کی۔ سپین کے شہر بارسلونا میں ہزاروں شہریوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ‘ عارضی جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ گلاسگو میں بھی ریلی نکالی گئی۔ مستقل جنگ بندی کی حمایت کی گئی۔ مراکش میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن