نیویارک (این این آئی) امریکی شہر نیویارک میں بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کو سکھ کمیونٹی نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو کو دیکھ کر سکھوں نے خالصتان کے نعرے لگائے اور ساتھ سخت سوالات بھی پوچھے۔ سکھوں نے ترنجیت سنگھ سندھو سے پوچھا کہ بھارتی حکومت سکھ رہنمائوں کو قتل کیوں کروا رہی ہے؟۔ کیا بھارتی حکومت ہردیپ سنگھ کے بعد گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کروانا چاہتی ہے؟۔ سکھ کمیونٹی کے یہ سخت سوالات سن کر بھارتی سفیر کو گوردوارے سے بھاگنا پڑا۔ جب ترنجیت سنگھ سندھو گوردوارے سے جانے لگے تو سکھ کمیونٹی نے ان کی گاڑی کے سامنے خالصتان کے پرچم لہرا دیئے۔