سندھ ہائی کورٹ، لاپتہ افراد کی گمشدگی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی گمشدگی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ پیرکوسندھ سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے10لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پرسماعت کی۔دوران سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ گمشدہ افراد کے معاملے میں جو بھی ملوث ہے اس کیخلاف قدم اٹھائیں۔ اگر کوئی شہری ازخود بھی غائب ہوگیا تو بھی تلاش کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ بتایا گیا تھا کہ لاپتہ شہری عثمان لانڈھی جیل میں ہے، جیل والوں کو خط لکھنے پر جواب ملا کہ لاپتہ شہری لانڈھی جیل میں نہیں ہے۔جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کا بیان ریکارڈ کریں، اگر کارروائی بنتی ہے تو جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف بھی کارروائی کریں۔عدالت نے دیگر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے لاپتا شہری علی حسن کا سراغ لگانے کے لیے جے آئی ٹیز اجلاس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ پولیس نے گمشدہ شہری صدام کی گرفتاری ظاہر کردی۔ عدالت نے صدام کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...