لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے شاہدرہ میں حسیب کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے 5لاکھ‘ طلائی زیوارات، موبائل فون اور دیگر سامان، ہربنس پورہ میں ساجد اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ، طلائی زیوارات‘ موبائل فون، ساندہ میں امین سے 69ہزار اور موبائل فون، گلشن اقبال میں طاہر سے 40ہزار اور موبائل فون، نصیر آباد میں سرفراز سے 20ہزار ‘ موبائل فون، نشتر کالونی میں شاہد سے 19ہزار ‘ موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں عبید سے16ہزار‘ موبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں فرخ سے7 ہزار‘ موبائل فون، وحدت کالونی میں شفیق سے 2ہزار‘ موبائل فون چھین لئے۔ چوروں نے جوہر ٹاؤن، ہڈیارہ اور ہنجروال سے3 کاریں، لٹن روڈ سے رکشہ جبکہ لوئر مال، مانگا منڈی، اقبال ٹاؤن، سمن آباد، راوی روڈ، شفیق آباد، کاہنہ اور جنوبی چھاؤنی سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔