ڈیفنس کار حادثہ‘ ملزم کے والد کی عبوری ضمانت میں 4 دسمبر تک توسیع

لاہور (خبر نگار) خصوصی عدالت برائے انسداد دہشت گردی نے ڈیفنس کار حادثے میں گرفتار ملزم کے والد شفقت اعوان کی عبوری ضمانت میں چار دسمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے سماعت کی۔ ملزم کا والد شفقت اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوا‘ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم شامل تفتیش ہو چکا ہے ابھی سی ڈی آر نکلوا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ملزم شفقت اعوان نے کہا کہ کار حادثہ تھا بیٹے سے غلطی ہوئی جس کی سزا بھگت رہے ہیں۔ بچے کو سکول پڑھا رہا ہوں دہشتگرد نہیں ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...