اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )ڈسڑکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم شاہنواز امیرکوغیر قانونی کلاشنکوف برآمدگی کیس میں شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ عدالت سے جاری فیصلہ میں کہاگیا ہے کہ استغاثہ ملزم کیخلاف الزام ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔