احد چیمہ کے اثاثے آمدن سے زائد نہیں: نیب رپورٹ

لاہور (خبر نگار) نیب نے وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ دے دی۔  بریت کی درخواست پر نیب رپورٹ کے مطابق احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا نیب ریفرنس نہیں بنتا احد چیمہ کے تمام اثاثے انکی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں۔ احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں نے اپنی ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں، احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں کی پراپرٹیز کو احد چیمہ سے لنک نہیں کیا جا سکتا۔ نیب کے مطابق احد چیمہ کے رشتہ داروں سعدیہ منصور، منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکائونٹس احد چیمہ کے بے نامی اکائونٹس نہیں ری انوسٹی گیشن کے مطابق احد چیمہ کی کل آمدن دو سو تیرہ ملین اور اخراجات ایک سو اکتیس ملین ہیں۔  نیب نے احتساب عدالت سے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کر دی۔ احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر دو دسمبر کو سماعت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن