اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹرز کے وفد کی ڈومکی قبلے کے سردار اور بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر میر سرفراز چاکر خان ڈومکی کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ آمد ہوئی سینیٹر دلاور خان ،سینیٹر منظور احمد کاکڑ اور چیئرمین سینیٹ کے سابق ایڈوائزر سید عابد حسین اور دیگر شامل تھے ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماں نے صوبے میں انتخابی عمل میں بھرپور عوامی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیاچیئرمین سینیٹ نے میر سرفراز چاکر خان ڈومکی کی صوبے کے لئے خدمات کو سراہا اور قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
صادق سنجرانی کی سربراہی میں وفد کی میر سرفراز چاکر خان ڈومکی کی رہائش گاہ آمد
Nov 28, 2023