اسلام آباد(خبرنگار)نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی زیر صدارت بین الصوبائی وزارا صحت کا اجلاس منعقد ہوا ترجمان وزارت صحت کے مطابق اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرا صحت ادارو ںکے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلے مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ اجلاس میں بڑے متفقہ طور پر فیصلے کیے گیے ہیں قومی سطح پر زیابطیس کا پروگرام کا آغاز کیا جارھا ھے 6.8بلین کا پی سی ون منظور ہو چکا ھے پروگرام کے تحت زیابطیس کی سکریننگ تشخیص اور علاج سرکاری سطح پر مفت کیا جاے گا زیابطیس کی روک تھام اور پھیلا کو کم کرنے کیلیے آگاہی مہم بھی چلائی جاے گی نیشنل لیول پر ہیپاٹائیٹس پروگرام کا آغاز کیا جارھا ھے جس کی مالیت 35.4بلین ھے قومی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دے دی ھے وزیر اعظم پاکستان ٹاسک فورس کے چییرمین ہیں پروگرام کے تحت ملک بھر میں سکریننگ تشخیص اور علاج فراہم کیاجائے گا ۔