اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی منشور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے ٹویٹ میں کہا ہیکہ سیاسی اور معاشی ترقی کے لئے 8 فروری کے انتخابات اور منتخب حکومتوں کا قیام ناگزیر ہے نگران حکومتوں کا مزید طول ملک کو غیر یقینی حالات میں دھکیل دے گاانتخابات کے التوا کی افواہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے اور واضح ہدایات کے منافی ہیں ایسی ہر کوشش لا تعداد نئے آئینی مسائل جنم دے گی۔
نگران حکومتوں کا مزید طول ملک کو غیر یقینی حالات میں دھکیل دے گا،سینیٹر عرفان صدیقی
Nov 28, 2023