سائبر سیکورٹی ہیکاتھن 2023 کا آغاز

Nov 28, 2023

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے ملک کی سائبر سرحدوں کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا ہے اور اپنی وزارت میں جاری کوششوں کو اجاگر کیا ہے جن کے تحت سائبر حملوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھنے والے کیلئے ٹیلنٹ کی تلاش اور اور انھیں فروغ دیا جارہا ہے۔کراچی میں اگنائٹ کے تحت منعقدہ ڈیجیٹل پاکستان سائبر سیکورٹی ہیکاتھن 2023 کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے پاکستان کی قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تیاری پر پیشرفت اور عنقریب سائبر سیکورٹی اتھارٹی کی ادارہ سازی کے بارے میں آگاہ کیا۔ تقریب میں اگنائٹ کے سی ای او عاصم شہریار حسین، اگنائٹ  کے بورڈ ممبران اور صنعت اور علمی حلقوں سے مہمانوں نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں عاصم شاہریار حسین نے بتایا کہ اس سال، اگنائٹ نے ہیکاتھن منعقد کرنے سے پہلے سائبر سیکورٹی طلبا اور پیشہ ور افراد کی صلاحیت بڑھانے کے لیے پاکستان کے 10 شہروں میں پانچ دن کی ٹریننگ ورکشاپس بھی منعقد کیں۔

مزیدخبریں