راولپنڈی(جنرل رپورٹر)رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا راولپنڈی میں افتتاح کر دیا گیا، کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے آر پی او اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے ہمراہ افتتاح کیا5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ مہم کے پہلے روز 2 لاکھ 50 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،ریفیوزل اور غیر حاضر کیسوں کو ایک ہی دن کور کیا جائے گا،تمام سرکاری محکموں کی مربوط کوششوں سے سال 2010 سے اب تک راولپنڈی میں پولیو سے متاثرہ کوئی کیس نہیں دیکھاپولیو کے خاتمے کی قومی مہم کا آغاز راولپنڈی سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں کیا جا رہا ہے،لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں پولیو مہم سات روز تک جاری رہے گی ڈویژن میں معیاری پولیو مہم منعقد کی جائے اور داخلی راستوں پر قطرے پلانے جائیں، سربراہ انسداد پولیو پروگرام خضر اقبا ل کا کہنا تھا کہ مثبت ماحولیاتی نمونوں، پولیو کیسوں کے تناظر میں مہم کا انعقاد کیا جا گیا ہے مہم سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کیا جائے گامہم کا مقصد پولیو وائرس کے پھیلاو کو رکنا ہے،پنجاب تین سالوں سے پولیو سے پاک ہے،پنجاب کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کے لئے کوشاں ہیں،صوبے میں معیاری پولیو مہم منعقد کی جائے گی،داخلی راستوں پر قطرے پلانے جائیں گے،ویکسین کی متعدد خوراکیں وائرس کے خلاف بہترین تحفظ فراہم کرتی ہیں،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر ھسن وقار چیمہ نے کہا کہ اس مہم میں 05 سال سے کم عمر کے10 لاکھ 15 پندرہ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
2010 سے اب تک راولپنڈی میں پولیو کا کوئی کیس نہیں آیا، کمشنر
Nov 28, 2023