راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ نیو ٹان کو محمد ناصر نے بتایا کہ ہولی فیملی کے قریب چار افراد گن پوائنٹ پر مجھ سے 45 ہزار روپے کی رقم چھین کر فرار ہوگئے تھانہ دھمیال کو محمد افضل نے بتایا کہ ڈھوک جلال دین میں میرے گھر سے پانچ لاکھ 19 ہزار 750 روپے مالیتی انعامی بانڈ چوری ہوگئے تھا صادق آباد کو کرن نعیم نے بتایا کہ صادق آباد چوک میں میری چھ ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ وارث خان کو محمد کلیم نے بتایا کہ ڈھوک عرفان میں میرے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور چھ لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ نیو ٹان کو دانیال نے بتایا کہ رابی سینٹر میں میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ ائر پورٹ کو جوہر نواز نے بتایا کہ سکیم تھری میں میراموٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ نصیر آباد کو عدنان نے بتایا کہ مدینہ کالونی میں تین مسلح افراد مجھ سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو عامر شہاب نے بتایا کہ ڈھوک علی اکبر میں میراموٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ ویسٹریج کو ممتاز علی نے بتایا کہ کچا سٹاپ پر گودام کے باہر سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا ۔
چار افراد اسلحہ کی نوک پرشہری سے 45 ہزار روپے چھین کر فرار
Nov 28, 2023