غیر قانونی آئل ایجنسیاں ، گیس کی ری فلنگ جاری ،انتظامیہ خاموش

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)ضلع بھر میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور گیس کی ری فلنگ کی وجہ سے کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ یاحادثہ پیش آسکتا ہے لیکن محکمہ سول ڈیفینس کی مجرمانہ خاموشی قابل تشویش ہے ۔ان خیالات کااظہار رانا خالد محمود کی زیر صدارت عوامی محاذ کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ضلع بھر میں جگہ جگہ غیر قانونی طور پر آئل ایجنسیاں کھل چکی ہیں جبکہ ہرطرف گیس کی ری فلنگ کا مذموم دھندہ بھی جاری ہے جس سے عوام میں خوف وہراس بھی پایا جارہاہے لیکن عوامی مطالبہ کے باوجود اس جانب کوئی توجہ نہ دی جارہی ہے۔ انہوںنے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا کہ حافظ آباد ضلع میں غیر قانونی طور پر قائم کردہ آئل ایجنسیوں اور گیس کی ری فلنگ کے کاروبار کو فوری طور پر بند کرواکے عوام کو کسی بڑے حادثہ سے بچایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن