گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کے زیرصدارت اجلاس میں اشیاء خورونوش کی نئی قیمتیں مقرر، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل چھپی ہوئی قیمت کے مطابق، آٹا تھیلہ (10) کلو گرام 1399، چاول باسمتی سپر نیا 250، چاول سپر پرانا 300، دال چنا (موٹی) 210، باریک لوکل 195، دال مسور موٹی/ کرمسن 295، دال ماش دھلی520، دال ماش چھلکا 490 دال مونگ کوری(غیر پالشڈ) 260روپے سیاہ چنا(موٹا/ بٹل) 210، سفید چنے باریک 295 ، بیسن 200 ، چینی نرخ نامہ بمطابق وفاقی گورنمنٹ سادہ نان (100گرام) 25 روپے، چھوٹا گوشت 1600، گوشت بڑا 800، دودھ فی لیٹر 170 روپے، دہی 180 روپے جبکہ چکن، انڈے، سبزی و پھل وغیرہ کے نرخ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ ہوں گے۔