رواں سال 24ہزار سے زائد اشتہاری ‘9900 عادی مجرم گرفتار

Nov 28, 2024

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نےرواں سال کے دوران اب تک 24ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان اور9ہزار900 سے زائد عادی مجرمان کو  گرفتار کیا ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،سنگین جرائم میں مطلوب خطرناک اشتہاریوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مطلوب مجرمان کی گرفتاری یقینی بنائی جا رہی ہے۔مجرمان کو قرارواقعی سزائیں دلوائی جائیں۔

مزیدخبریں