لاہور(نیوز رپورٹر)اینٹرپرینیورشپ کے فروغ کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے منصوبے ریجنل پلان 9 کے تحت لاہور، ڈی جی خان، راولپنڈی، ساہیوال، گوجرانوالہ، کامرہ اور کھاریاں میں قائم کردہ انکیوبیشن سینٹرز میں نئے سیشن کیلئے درخواستوں کی آن لائن وصولی کا آغاز کر دیا ۔ منصوبے کا مقصد خطے میں سٹارٹ اپس کو 6 ماہ تک کام کرنے کی جگہ، نیٹ ورکنگ کے مواقع، مفت قانونی رہنمائی اور کاروباری معاونت فراہم کرنا ہے۔