سموگ!24گھنٹے میں 8مقدمات ‘376افراد کو جرمانہ ‘31کو وارننگ

Nov 28, 2024

لاہور(نامہ نگار) سموگ تدارک کیلئے کریک ڈائون کے دوران گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 8 مقدمات درج کئے گئے۔376 افراد کو تقریبا6 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے اور 31 کو وارننگ جاری کی گئی۔فصلوں کی باقیات جلانے کی5،زیادہ دھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کی 286 اوراینٹوں کے بھٹوں کی4 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔زیادہ دھواں چھوڑنے والی 3944 گاڑیوں کے چالان،394 کوتھانوں میں بند جبکہ2 فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ  شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن تیز کیا جائے ۔

مزیدخبریں