لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس قبل ازیں بھی خوارجی دہشتگردوں کے کئی حملے ناکام بنا چکی ہے، دہشتگردوں کو کسی بھی صورت پنجاب میں داخل ہونے نہیں دیا جائیگا۔حکومت کی جانب سے بین الصوبائی سرحدی چوکیوں کو جدید ترین اسلحہ و وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔
\آئی جی پنجاب کی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر ڈی جی خان پولیس کو شاباش
Nov 28, 2024