لاہور(خصوصی نامہ نگار) پیر آف مانکی شریف قائد اعظمؒ کے باعتماد ساتھی فاتح ریفرنڈم پیر امین الحسناتؒ سے ملاقات کیلئے جب قائد اعظم مانکی شریف تشریف لائے تو پیر صاحب نے ان سےنفاذ شریعت کا مطالبہ کیا۔تحریک پاکستان میں مجاہدانہ کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نفاذ شریعت کانفرنس آج دربار مانکی شریف نوشہرہ منعقد ہوگی۔ جسکی صدارت صاحبزادہ پیر نبی امین کرینگے جبکہ مہمان خصوصی امیر مرکزی جماعت اہلسنت پیر عبدالخالق قادری سجادہ نشین بھر چونڈی شریف سندھ جانشین امیر ملت پیر منور حسین جماعتی ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان کے علاوہ کے پی کے سے علماء کرام بھرپور شرکت کرینگے۔
نفاذ شریعت کانفرنس آج ہوگی
Nov 28, 2024