لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کی زیر صدارت تنظیمی اجلاس میں چوہدری اشتیاق احمد، عمر فاروق گجر، احمد یاسین، حافظ نوید اور عمر عبدالعزیز، سمیت پی پی جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مزمل اقبال نےکہا مذہبی و سیاسی انتہا پسندی ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔ اس سے ملک کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا۔ سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ انہیں انتشاری سیاسی حربے اختیار کرنے کی بجائے نوجوانوں کو تعمیری سیاست کیلئے تیار کرنا چاہیے۔