پی ٹی آئی کا مقصد ملک میں جاری میگا پراجیکٹس روکنا ہے: عرفان الحسن بھٹی

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ بیلا روس کے صدر کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔دوست ملک کے صدر کا وفد کے ہمراہ پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقصد صرف اور صرف ملک کے اندر جاری میگا پراجیکٹس کو روکنا ہے پاکستان کسی انتشار اور خون ریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ہم شہید رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنھوں نے تحریک انصاف کے فسادی مارچ کے دوران اپنی جان وطن کیلئے نچھاور کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...