ننکانہ صاحب (نامہ نگار) پولیس ملازم نے گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کر کے بھائی کو زخمی کردیا۔ تھانہ سٹی شاہکوت میں تعینات اور نواحی گائوں رتیاں ارائیاں کے رہائشی پولیس ملازم گلفام رندھاوا نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی وجہ سے اپنے بھائی یٰسین کو فائر مار کر زخمی کر دیا جس کو تحصیل ہسپتال سانگلہ ہل منتقل کر دیا گیا۔