قصور (نمائندہ نوائے وقت) سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ کسی بھی جماعت یا تحریک کا مقصد عوام کی بھلائی ہوتا ہے، لیکن ایک شخص اور اس کی جماعت نے پورے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ 9 مئی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معمولی الزام نہیں، بلکہ ملک کی فوج اور اداروں پر حملہ کیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ نے بلوائیوں کے ساتھ وفاق پر حملہ کیا۔یہ لوگ مخالف سیاستدانوں اور عدلیہ کی عزتیں سوشل میڈیا پر اچھالنے میں مصروف ہیں۔پی ٹی آئی نے سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچایا حکومتی کامیاب معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں سرمایہ کاری آنا شروع ہو ئی ہے۔