شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویزاور سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و سلامتی کی موجودہ تشویشناک صورتحال کے پیش نظر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی یکجہتی اور ملی ہم آہنگی کا ماحول پیدا کر کے امن و سلامتی کے فروغ کی راہ ہموار کریں اور قومی خود مختاری کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مشترکہ موقف اور طرز عمل اختیار کریں، سیاست نہیں ریاست اور معیشت کو اہمیت دی جائے جب تک ذاتی سیاسی مفادات پر قومی مفادات کو فوقیت نہیں دی جاتی تب تک ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین حاجی یعقوب بگا شیخ،نائب صدر شیخ عظیم جاوید، ملک پرویز اقبال، چوہدری محمد ارشد ، چوہدری حفیظ الرحمن ورک، شیخ محمد فاروق، تمثیل حامد و دیگر تاجر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔
سیاست نہیں ریاست اور معیشت کو اہمیت دی جائے: ذیشان پرویز
Nov 28, 2024