\ننکانہ : پارک کے واش روم سے30سالہ شخص کی نعش برآمد

Nov 28, 2024

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) بابا فرید پارک کے واش روم سے30سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ۔ اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر واش روم کے دروازے کا لاک کاٹ کر نعش کو نکال کرضروری کارروائی کے بعد پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب کے حوالے کر دیامبینہ طور پر متوفی کاذہنی توازن درست نہ تھا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لاوارث قرار دے کردفن کر دیا۔

مزیدخبریں