پولیس کا فحاشی کے اڈے پر  چھاپہ‘ 2 خواتین سمیت 3 افراد گرفتار

Nov 28, 2024

قصور+ پتوکی (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) تھانہ سٹی پتوکی میں پولیس کا قحبہ خانہ پر چھاپہ رنگ رلیاں مناتے ایک خاتون اور نائیکہ سمیت تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی سٹی پتوکی ملک طاہر کی ہدایت پر پولیس نے پرانی منڈی میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارااس دوران ملزم رضوان اور 2 خواتین کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی سٹی پتوکی کا کہنا ہے کہ معاشرے میں فحاشی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔

مزیدخبریں