شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں:حبیب سلطان کھوکھر 

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) استحکام پاکستان پارٹی کے تحصیل صدر وسابق سٹی ناظم ملک حبیب سلطان کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اپنے غیور مجاہدوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو ہمارے محفوظ کل کیلئے اپنا آج قربان کررہے ہیں پاکستانی قوم متحدہے اور اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، سیاسی قائدین موجودہ ملکی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سیاسی مفادات بجائے عوامی مفادات کی تکمیل کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن