ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا پبلک پارکس کا دورہ ‘ تزئین و آرائش کا جائزہ لیا

Nov 28, 2024

ننکانہ صاحب(نمائندہ نوائے وقت )ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو نے تزئین و آرائش کا جائزہ لینے کے لیے شہر کی مختلف پبلک پارکس کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے ذوالفقار علی ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ وجیہہ ثمرین، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حماد یوسف، سی او ضلع کونسل عامر اختر بٹ، سی او میونسپل کمیٹی راو انوار سمیت دیگر متعلقہ افسر بھی ڈی سی کے ہمراہ تھے۔دوران وزٹ ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے کہا کہ پبلک پارکس کی بحالی اور خوبصورت بنانے کا عمل تیزی سے جاری ہے ، پبلک پارکس میں واکنگ ٹریک، پودے ، گھاس ، بینچیز سمیت بچوں کے لیے جھولے بھی لگائے جا رہے ہیں ، تمام پبلک پارکس شہریوں کو خوبصورت اور کشادہ ملیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

مزیدخبریں