نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری گلفام احمد سیہول نے کہا کہ پر امن لوگوں پر گولیاں چلانا کونسی جمہوریت ہے اپنے ہی لوگوں پر طاقت کا استعمال کر کے ثابت کر دیا عوام کی آواز کو کس طرح دبایا جا رہا ہے ہر ادارے کو یرغمال بنانا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے تحریک انصاف کا قصور یہ ہے کہ وہ کرپشن زدہ بوسیدہ نظام کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں مگر جان لیں یہ آواز اب دبنے والی نہیں عمران خان کو جھوٹے مقدمات سے آزاد کرنا پڑے گا۔