گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ گوجرانوالہ اورگجرات ڈویژن میں گندم کی کاشت کے لیے 24لاکھ 40ہزار 4ایکڑ کا ہدف مقررکیا گیا ہے گندم کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے محکمہ زراعت کے افسران اس ضمن میں جامع حکمت عملی اپنائیں تاکہ 100فیصد اہداف حاصل کئے جا سکیں انہوں نے کہا کہ گندم ملکی فوڈ سکیورٹی کی ضامن ہے۔