گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کرکے مطالبات منوانے کی کوشش انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے۔ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر پاکستان فساد اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا۔تحریک انصاف سیاسی طرز عمل اختیار کرے اور ڈائیلاگ کا راستہ اپنائے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ایسے وقت میں جب دوست ممالک پاکستان کا دورہ کر کے معاشی سرگرمی میں اہم کردار ادا کررہے ہوتے ہیں تحریک انصاف اسلام آباد پر مسلح چڑھائی کر دیتی ہے جو کہ ایک غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک عمل ہے۔