پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد کی پریس کلب انجمن صحافیاں رجسٹرڈ پنڈی بھٹیاں کے وفد جو کہ صدر شیخ مبشر الحسن قادری کی قیادت میں ذوالفقار علی بھٹہ،میاں عرفان حیدر اعوان،ملک ضمیر اعوان شامل ہیں گفتگو کرتے ہوئے نے کیا ۔شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی ناجائز تجاوزات کے خاتمہ اور دیگر شہری مسائل پر گفتگو کی انہوںنے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے میں ہر وقت کوشاں ہوں ناجائز قبضہ سے تقریباً 28 ایکڑ اراضی واگزار کروائی ہے ۔جس کی مالیت تقریباً 70 کروڑبنتی ہے جب میں نے چارج سنبھالا تھا اس وقت ریکوری 42 فیصد تھی جو کہ اب 87 فیصد ہے انہوں نے صحافیوں کو بتایا شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو ناجائز تجاوزات پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔