کامونکی(نمائندہ خصوصی)پنڈی بھٹیاں کا 75 سالہ نورااپنے رشتہ داروں سے ملنے نواحی گاؤں تولیکی آیا ہوا تھا اور گزشتہ روز گاؤں کے محمد اکرم سے لفٹ لیکر موٹر سائیکل پر واپس جارہاتھا کہ گاؤں کے قریب ریس لگاتے تیز رفتار ریہڑھاکے ساتھ ٹکر ہو گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کا مرتکب نامعلوم ریہڑھا بان موقع سے فرار ہوگیا۔ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔