کامونکی(نمائندہ خصوصی)ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں کوٹلی ناگرہ میں گزشتہ رات تین ڈاکو عمران لیاقت جٹ کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی اور پانچ تولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔واہنڈو پولیس مصروف تفتیش ہے۔