گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر کا جی ڈبلیو ایم سی، کارپوریشن آفس کا اچانک دورہ

Nov 28, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا جی ڈبلیو ایم سی اور میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ دفتر کا اچانک دورہ۔ غیر حاضر، لیٹ افسران و ملازمین کی سخت سرزنش اور دیر سے آنیوالے اور غیر افسران سے وضاحت طلب کرلی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ مقررہ اوقات کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ دفاتر میں صفائی اور سرکاری امور بہتر بنانے، سائلین کے لیے بیٹھنے، پینے کے پانی اور سائلین کو درکار خدمات کی شفافیت سے فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دفاتر کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اورانہوں نے مزید کہا کہ شکایات کے حل کے لیے آنے والے شہریوں سے اچھا رویہ اپنایا جائے اور ترجیحی بنیادوں پر سائلین کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

مزیدخبریں