تتلے عالی(نامہ نگار) تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر معمر خاتون جاں بحق ہوگئی، بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں مرالی والا کی پچاس سالہ ریحانہ بی بی گزشتہ روز اپنے کمسن بھتیجے کے ہمراہ سڑک عبور کررہی تھی کہ اسی اثناء میں تیز رفتار موٹر سائیکل نے اسے بری طرح روند ڈالا، حادثہ کے نتیجہ میں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ یاد رہے کہ متوفیہ ریحانہ بی بی دوروز قبل اپنی بیٹی کی شادی کے بعد اسے سسرال سے لانے کے لئے مرالی والا اڈا پر کیری ڈبہ رینٹ پر لینے آئی تھی کہ لقمہ اجل بن گئی۔