گوجرانوالہ:احتجاج کے باعث سیل داخلی و خارضی راستے کھول دئیے گئے

Nov 28, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث سیل ہونیوالے شہر کے داخلی و خارضی راستے کھول دئیے گئے ۔آمدورفت شروع ،شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے احتجاج کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا تھا۔تاہم گزشتہ رات حکومت کی طرف سے راستے کھولنے کے احکامات جاری کئے گئے جس پر ضلعی انتظامیہ نے ڈاخلی و خارجی راستوں کو کھول دیا ہے۔تاہم راستے کھلنے پر آمدورفت شروع ہو گئی اور شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

مزیدخبریں