لاہور(سپورٹس رپورٹر)انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ میں تبدیلی کر دی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انجرڈ محمد حسن خان کی جگہ احمد حسین کو انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، محمد حسن خان ٹخنے کی انجری کے باعث ٹرائی سیریز فائنل اور ایشیا کپ سے باہر ہوئے تھے۔پی سی بی کے مطابق احمد حسین دبئی میں سکواڈ کو جوائن کریں گے اور پاکستان انڈر 19 ٹیم آج آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گی، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ سکواڈ کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔